ملک سے فسادیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے

ملک سے فسادیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کامیاب کارروائیاں کی جا رہی ہے،، بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا تھانہ بھل کی حدود سے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، اس دوران بارہ گھروں کی تلاشی لی گئی ، اور ستائیس افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ، ادھر پشاور کے علاقے متھرہ میں بھی پولیس نے ایکشن کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد دھر لیے،، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور مشنیات برآمد کر لی گئیں ، دوسری جانب سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ، جن کے قبضے سے باردوی مواد برآمد کیا گیا ،،حکام کے مطابق دہشتگرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے