Waqt News
Saturday | May 21, 2022
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • بھارت کا روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو ریلیف,عمران خان شہباز حکومت پر برس پڑے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو پیش کرنے کا حکم
  • رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی
  • عمران خان کی بیٹی کی عمرکی ہوں، میرے متعلق نازیبا الفاظ پرحیرت نہیں ہوئی: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا
  • پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا
  • گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر صدر مملکت کا وزیراعظم کو جواب
  • عمران خان کو تاریخ سمجھانے کی کوشش کی، کچھ لوگ نہیں چاہتے جنوبی پنجاب صوبہ بنے: شاہ محمود قریشی
  • منی لانڈر نگ کیس ، شہبازشریف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع
  • وزیراعظم نے یاسین ملک کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کی ہدایت کی ہے، مریم اورنگزیب
  • رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
  • اتحادیوں کو کوئی سرپرائز نہیں دیں گے، رانا ثناء اللہ
  • آئی جی اسلام آباد احسن یونس تبدیل،اکبر ناصر خان کو چارج دے دیا گیا
  • پاک فوج نے شدید گرمی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں ہیٹ سٹروک ریلیف سینٹرز قائم کئے ہیں، آئی ایس پی آر
  • دو سال سے ضمانت کا ہی نہیں فیصلہ ہو پا رہا، فواد چودھری
  • چین کے ساتھ تعلقات 71 سال میں بھائی چارے میں بدل چکے ہیں،وزیراعظم
  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کی ملاقات،دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے پر چینی سفارت خانہ کا دورہ
  • سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔ وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے
  • سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے افاقہ ہوگا۔ اسد عمر
  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 برس مکمل ہونے پر پیغام
  • 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔ شیخ رشید احمد
  • حکومت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔وزیرداخلہ راناثنااللہ
  • ہیضے کی وباء سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
  • منی لانڈرنگ کیس: وزیر اعظم شہباز شریف نےبریت کی درخواست دائر کر دی
  • ریسکیو 1122 عملہ کا اربن سیلابی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر نالہ بھیڑ پرفرضی مشق کا انعقاد
  • سندھ میں پانی کا بحران سنگین
  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا احسن اقدام
  • شیرانی کے  جنگلات میں لگی آگ بے قابو
  • روس یوکرین جنگ: ایرانی تیل کی مانگ میں ریکارڈ کمی

2016ایچ ایم سی میں کبڑے پن کے ہونے والے تمام 480 آپریشن کامیاب رہے۔

Mar 28, 2017 | 16:39 4:39 PM, March 28, 2017
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
2016ایچ ایم سی میں کبڑے پن کے ہونے والے تمام 480 آپریشن کامیاب رہے۔

نیوروسرجری مانیٹرنگ سہولت سوائے ایچ ایم سی کے ملک بھرمیں کسی جگہ دستیاب نہیں،غریب لاچارمریضوں کے آپریشن کے اخراجات برداشت کرنے میں پاکستان بیت المال کاکردارمثالی ہے،ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کاخرچہ دیگر جگہوں پر8 تا 10 لاکھ جبکہ ایچ ایم سی میں صرف ڈیڑھ لاکھ ہے۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ آرتھوپیڈک اورسپائن سرجری کے انچارج پروفیسرڈاکٹر محمدعارف نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایچ ایم سی میں کبڑے پن کاعلاج گذشتہ 5سالوں سے جاری ہے اوراب تک سینکڑوں مریضوں کاکامیاب علاج ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی عمرمیں کبڑے پن کا بہترعلاج ہوسکتاہے تاہم ڈھلتی عمرمیں علاج توممکن ہے لیکن اس میں مفلوج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور مفلوج ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سروے کے مطابق کبڑے پن کے مرض کاتناسب مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ پایاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام میں پایاجانے والایہ تاثرغلط ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سے فالج کے حملہ کاخطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سال 2016ءکے دوران ایچ ایم سی میں ریڑھ کی ہڈی کے 480آپریشن ہوئے جوکہ تمام کے تمام کامیاب رہے اورمفلوج ہونے کاکوئی واحدکیس سامنے نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ دنیابھرکے ہسپتالوں میں ایک سال کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے 250آپریشن کرنے والے ہسپتال کوبڑاہسپتال سمجھاجاتاہے جبکہ ایچ ایم سی نے ایک سال میں ریڑھ کی ہڈی کے 480آپریشن کئے ہیں جس سے اس کی رینکنگ کی جاسکتی ہے ۔پروفیسرڈاکٹرمحمدعارف نے کہاکہ ایچ ایم سی میں سپائن یونٹ کے قیام کافیصلہ گذشتہ دورحکومت میں کیاگیااور2012ءمیں دفترکے دوکمروں سے اس کاآغازکیاگیاجبکہ موجودہ حکومت نے 2014ءمیں اس یونٹ کیلئے زمین مختص کی اورعمارت کے تعمیرکیلئے پی سی ون کی منظوری دی تاہم مبینہ طورپرفنڈ زکی کمی کے باعث اس منصوبے کوعملی شکل نہ دی جاسکی۔انہوںنے کہاکہ سپائن سرجری دوسری آپریشن کے مقابلے میں زیادہ وقت طلب ہے اوربعض اوقات اس کادورانیہ دس سے 12 گھنٹے تک جاپہنچتاہے تاہم ایچ ایم سی میں موجود جدیدترین مشینری کے باعث آپریشن کے دوران پیچیدگیاں پیداہونے کے امکانات نہ ہونے کی برابرہےں۔انہوںنے کہاکہ نیوروسرجری مانیٹرنگ سہولت کے باعث آپریشن نہایت ہی آسان ہوجاتاہے اوریہ سہولت سوائے ایچ ایم سی کے ملک کے دیگرہسپتالوں بشمول سی ایم ایچ راولپنڈی اورآغاخان ہسپتال میں بھی دستیاب نہیں۔سپائن سرجری کے اخراجات کے حوالے ڈاکٹرمحمدعارف نے کہاکہ یہ آپریشن دیگرجگہوں پرکرانے سے 8 تا10 لاکھ روپے کاخرچہ آتاہے جبکہ ایچ ایم سی میں یہ آپریشن مفت کیاجاتاہے اورمریض کادوائیوں اورآپریشن کے سامان پرڈیڑھ لاکھ روپے تک خرچہ آتاہے۔انہوں نے کہاکہ ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کیلئے افغانستان کے ایک مریض نے بھارت کے ہسپتال سے رجوع کیاتھا جہاں پراسے 8 لاکھ بھارتی روپے کاخرچہ بتایاگیاتاہم اتنی بڑی رقم نہ ہونے کے باعث اس نے ایچ ایم سی کارخ کیاجہاں کے کامیاب آپریشن پراس کاصرف ڈیڑھ لاکھ روپے خرچہ آیا۔انہوںنے کہاکہ ہرسال کی ابتداءاورآخرمیں نئے ڈاکٹروں کی تربیت کیلئے ورکشاپ کااہتمام اس شعبے میں کیاجاتاہے جس سے مستفیدہونے کیلئے لاہوراوراسلام آباد کے ڈاکٹر ایچ ایم سی کارخ کرتے ہےں جبکہ قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ڈاکٹر اس تربیت کیلئے دیگرصوبوں اورملکوں کارخ کرتے تھے۔انہوںنے کہاکہ ایچ ایم سی میں سپائن ٹی بی کے مریضوں کابھی کامیاب علاج کیاجارہاہے ،گھٹنوں کی تبدیلی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ عموماً 50سال کی عمرکے بعد گھٹنے صحیح طورپرکام کرناچھوڑدیتے ہیں اوراس کاواحد علاج گھٹنوں کی تبدیلی ہے اورگھٹنے تبدیل کرکے صحت مند زندگی گزاری جاسکتاہے تاہم آگہی نہ ہونے کے باعث یہاں پرگھٹنوں کے مریض دوسروں کے دست نگررہتے ہوئے تکلیف دہ زندگی گزارنے پرمجبورہےں۔انہوںنے کہاکہ غریب لاچارمریضوں کے آپریشن کے اخراجات برداشت کرنے میں پاکستان بیت المال کاکردارمثالی ہے اوریہاں پرہونے والے زیادہ ترآپریشنوں کے اخراجات کاانحصار پاکستان بیت المال پرہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایچ ایم سی اورپیراپلیجک ہسپتال حیات آباد کے مابین مفاہمتی یاداشت موجود ہے جس کے تحت ان کے مریضوں کوآپریشن کی سہولت ہم اورہمارے مریضوں کوفزیوتھراپی کی سہولت وہ دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک بھرمیں ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے چونکہ یہ واحدیونٹ ہے اسلئے اس کی علحیدہ عمارت کی تعمیراوراسے مزید وسعت دیناوقت کی اہم ضرورت ہے اورعوام کوجدیدترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت وقت کواس اہم شعبہ پرخصوصی توجہ دیناہوگی۔

سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے افاقہ ہوگا۔ اسد عمر
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • سندھ میں پانی کا بحران سنگین

    May 21, 2022 | 10:22
  • روس یوکرین جنگ: ایرانی تیل کی مانگ میں ریکارڈ کمی

    May 21, 2022 | 09:55
  • مریم نواز کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر خواتین ...

    May 21, 2022 | 00:01
  • افغانستان : طالبان کو ایک سے زائد شادیاں نہ کرنے کی ...

    May 21, 2022 | 02:35
متعلقہ خبریں
  • ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب سمیت 4 رہنما ایم کیو ایم میں ...

    May 13, 2022 | 20:32
  • عمران خان جو مداخلت ڈھونڈ رہے ہیں وہ نہیں ہوگی، ادارے ...

    May 10, 2022 | 23:53
  • عمران خان پانچ سال لگا کر لوگوں کو جیلوں سے چھوڑا رہے ...

    May 12, 2022 | 12:47
  • سندھ ہاوس حملہ کیس:پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز ضمانت ...

    Apr 26, 2022 | 14:08
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group