کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں

شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے ،، کراچی کےعلاقے جمشید کواٹرمیں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں شکیل،ارشد،خرم اور عیسیِ شامل ہیں،ملزمان منشیات فروشی کے ساتھ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ،ادھرائیر پورٹ سیکیورٹی فورسسز نے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کے دوران بیرون ملک جانے والے مسافر محمد عاصم کو گرفتار کرلیا،ترجمان کے مطابق ملزم دوہا جارہا تھا،، جس کے قبضے سے ایک کلو منشیات برآمد کر لی گئی ، ملزم کو اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔