دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دینا کی بہترین فوج بنا دیا ہے,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور گیریژن کے دورہ کے موقع پر آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد ملک میں دیر پا امن و استحکام لائے گا، ہمارے جوان پاک فوج کی اصل طاقت ہیں، جوان روایتی جنگ کیلئےبہترین طور پر تیار ہیں،سکیورٹی آپریشنز کے دوران نوجوان افسروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،فوج کو دہشتگردی کیخلاف بہترین فورس بنا دیا ہے، جوانوں، افسروں کے جذبے کی بدولت امن قائم ہوا ہے,پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں،آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنس کا افتتاح کیا اور جوانوں کو تعلیم ،صحت کے منصوبے بارے آگاہی دی