آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت کر ایک سو بائیس پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، ادھر ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باجود آسٹریلیا کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی,رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے، آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان کی بدستور چھٹی پوزیشن ہے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے