جب میدان سجےگاتو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا,سابق صدر آصف زرداری
لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت کا اجلاس ہواجس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اور پارٹی رہنماؤں کو پاناما لیکس کے بعد کے منظر نامے پر اعتماد میں لے گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد صف بندی کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی۔پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے فیصلے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی بھی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کرنا ہوگا ، جب میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا