آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں شہید میجرمدثر کے اہل خانہ سے ملاقات کی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں شہید میجرمدثر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔۔۔ اس موقع پر شہید کی بیوہ اور والدین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ انہیں میجر مدثر کی شہادت پر فخر ہے۔۔ آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ ایسے بہادر افراد کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔۔ واضح رہے کہ میجر مدثر بائیس مارچ کو اورکزئی ایجنسی کے علاقے مراک گاؤں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہو گئے تھے