نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ وہ کراچی اور حیدرآباد صرف سندھ کے لوگوں کیلئے گئے, وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

این ڈی ایم اے کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ وہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں جاتے رہیں گے۔ وزیراعظم کے دوروں پر کسی کو سیاسی بیان دینے کی ضرورت نہیں۔ اب بیانات نہیں بلکہ عملی کام کرنے کا وقت ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لوگ پنجاب کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم تمام صوبوں میں اُن منصوبوں کی تکمیل چاہتے ہیں جو صوبائی حکومتیں مکمل نہیں کر سکیں, وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کراچی اور حیدرآباد صرف سندھ کے لوگوں کیلئے گئے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ ہمیں سپریم کورٹ پر چھوڑنا چاہیے۔ ہر قسم کا فیصلہ منظور ہوگا, اِس سے قبل این ڈی ایم اے کے زیراہتمام "پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک"کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ دہشتگردی کے باوجود پاکستانی قوم ہمیشہ پُرعزم رہی ہے۔ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے