وائٹ ہائوس میں مشتبہ پیکٹ کی موجودگی نے سنسنی پھیلا دی

یورپ کے بعد امریکہ میں بھی مشتبہ پیکٹ نے خوف کی فضا پیدا کر دی, اس بار نشانہ بنا وائٹ ہائوس جسے مشتبہ پیکٹ کے موجودگی کے بعد فوری طور پر بند کر دیا گیا, سکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہائوس کے اندر موجود صحافیوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ امریکی سنائپرز عمارت کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران وائٹ ہائوس سے ملحقہ سڑکوں اور عمارتوں کو بھی بند رکھا گیا۔ امریکی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ پیکٹ وائٹ ہائوس کی گرائونڈ سے ملا جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایک شخص وائٹ ہائوس میں داخل ہوا اور کہا کہ اس کے پاس بم ہے جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے