پراسرار واقعات پر مبنی ہارر، تھرلر فلم "ڈیتھ نوٹ" کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہدایتکار ایڈم وِنگارڈ کی ہارر، تھرلر فلم "ڈیتھ نوٹ" کی کہانی کا محور ایک پراسرار کتاب ہے جو ایک نوجوان کے ہاتھ لگ جاتی ہے۔ کتاب میں تحریر ہوتا ہے کہ اس پر جس شخص کا نام بھی لکھا جائے گا وہ موت کا شکار ہو جائے گا, نوجوان اس کتاب کے ذریعے دنیا کو جرائم پیشہ اور برے لوگوں سے پاک کرنے کا عزم کرتا ہے۔ تبھی اس کا سامنا ایک خطرناک دشمن سے ہوتا ہے جس کے بعد شروع ہوتا ہے زندگی اور موت کا ایک نیا کھیل, جنگ میں کس کی ہار ہوگی اور کس کی جیت یہ جاننے کے لیے شائقین کو رواں برس پچیس اگست تک انتظار کرنا پڑے گا