روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے لیے امریکا نے اتحادی ممالک پردباؤ ڈالا,واشنگٹن حکومت کے اس حربے کا جواب دیا جائے گا,روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف
روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا نے اتحادی ممالک پر دباؤ دیا ہے کہ وہ روسی سفارتکاروں کو بے دخل کردیں۔انہوں نے اسے واشنگٹن حکومت کا ایک حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تناظر میں ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر کیمیکل حملے کے بعد امریکا نے ساٹھ روسی سفارتکاروں کو نکالنے کے علاوہ سیئیٹل میں روسی قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی تنازع کے باعث جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کوملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے