مصرمیں تاریخ کے پہلے آزاد صدارتی انتخابات
مصر میں صدارتی انتخابات جاری ہیں،، ووٹنگ کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا،، موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی دوسری مدت کے لیے پر امید ہیں،، السیسی کو مدمقابل فریق موسی مصطفیٰ پر سبقت حاصل ہے،، انتخابات میں تقریباً چھ کروڑ رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،،
مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی نے عوام کے مسائل ختم کرنے اور ملک کی سیکیورٹی بہترین کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،، مصر میں ایسا پہلی بار ہے جب صدارتی انتخابات ایک آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہو رہا ہے،،
انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے مسلح افواج تعینات ہیں،، واضح رہے کہ مصری فوج کے سربراہ السیسی نے 2013 میں بغاوت کر کے صدر محمد مرسی کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کیا اور اگلے برس ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے تھے۔