چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےتینتیس قائمہ کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی
سینٹ الیکشن کے بعد اب مرحلہ ہےقائمہ کمیٹیوں کےقیام کا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تینتیس قائمہ کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی ے۔ دفاع، ریلوے، قانون و انصاف، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی
چھ خصوصی کمیٹیاں بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس میں انسانی حقوق، استحقاق کی کمیٹیاں شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان سے کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لئے نام طلب بھی کرلئے گئےہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی ارکان کے نام بھی طلب کرلئے،، اپوزیشن لیڈراورقائد ایوان کی جانب سے نام فراہم کرنے کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمین مقررکئے جائیں گے۔