پاکستان میں اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا:عمران خان
عالمی اقتصادی مالیاتی جریدے کی رپورٹ پر کپتان کا سخت ردعمل سامنے آگیا،، معیشت کی ڈوبتی نیا پر کپتان خوب گرجے برسے،،، اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور اسحاق ڈار نے اربوں کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ہیں ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا، بلوم برگ میں چھپنے والے مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کیلئے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا،، کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑ دیا گیا ہے