سعودی عرب میں بلدیہ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 32 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ طائف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی پر لوگوں کی بڑی تعدادنے بلدیہ دفتر کے سدامنے مظاہرہ کیا جنہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 32افراد کو گرفتار کرلیا۔ تمام گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں جن کے خلاف مقدمہ دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سعودی عرب: مظاہرہ کرنے والے 32 افراد گرفتار
Mar 28, 2018 | 14:53