سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام اور یمن کے بحران سمیت مشرق وسطی کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔اس سے قبل سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے میزائل حملے سے متعلق اقوام متحدہ کو خط لکھا ،جس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ تنازع کے حل، خطے میں امن اور سکیورٹی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے،یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض اور سعودی عرب کے دوسروں شہروں پر میزائل داغے گئے تھے۔