شریف فیملی کایوم حساب قریب آ چکا ہے۔ نوازشریف کسی این آر او کی تلاش میں ہیں, عمران خان اور شیخ رشید کے مابین ملاقات
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے شیخ رشید کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے مابین ملاقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران نگران سیٹ اپ اور شریف فیملی کے خلاف زیرسماعت مقدمات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اور تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم پر بھی اظہارِ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا شریف فیملی کا یوم حساب قریب آ چکا ہے۔جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کسی این آر او کی تلاش میں ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے شریف فیملی کیلئے کسی این آر او کو قبول نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا