سپریم کورٹ کے حکم پر میمو گیٹ سکینڈل میں ملوث امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کیخلاف قومی خزانے کو لاکھوں ڈالرز نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج
امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کیخلاف حکومتی فنڈز میں خردبرد کا مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے۔وقت نیوز کو موصول مقدمے کی کاپی کے مطابق حسین حقانی مئی 2008ء سے 2011ء تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہے۔حسین حقانی نے حکومتی فنڈز کا غلط استعمال کرکے قومی خزانے کو 20 لاکھ ڈالر سالانہ کا نقصان پہنچایا،مقدمے کے متن کے مطابق حسین حقانی نے عہدے کا غلط استعمال کرکے غیرقانونی فائدہ اٹھایا۔ غبن میں ملوث دیگر افسران کا تعین بھی تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی غبن کی تحقیقات جاری ہیں۔متن میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور وزارت خارجہ سے مزید دستاویز ملنے پر تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔حسین حقانی کیخلاف مقدمے میں 3،4،409، 420 اور 109 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔حسین حقانی پر کرپشن کی روک تھام کے قانون کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں