تھرل اور سنسنی سے بھرپور ڈرامہ فلم سپننگ مین spinning man کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا،
سمن کیجسرsimon kaijserکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے پروفیسر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی کلاس میں کافی مقبول ہوتا ہے،، اچانک اسکی ایک طالبعلم پر اسرار طور پر غائب ہو جاتی ہے اور پروفیسر کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔۔دلچسپ کہانی پر مبنی فلم کی کاسٹ میں اوڈیا رشodeya rush،پیرس بروسنانpierce brosnan،الیگزینڈرا شپalexandra ship سمیت کئی دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔اب طالبعلم کی گمشدگی کی گتھی کیسے سلجھے گی یہ تو چھ اپریل کو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔۔