بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ،سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں،یاسین زئی
گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے اور اس میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پاکستان میں ترکی کے قونصل جنرل Tolga Ucak سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔