جھنگ: شوگرملز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے
لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں شوگر ملز مالکان نے کاشت کاروں کو گنے کی فصل کے کروڑوں روپے کے بقایا جات دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں گنے کے کاشت کاروں کا شوگر ملز کے سامنے دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔ گنے کے کاشت کاردھرنا دیے بیٹھے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے کروڑوں روپے شوگر ملز نے دینے ہیں۔ شوگرملزمالکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے کاشت کاروں کو گنے کی فصل کے کروڑوں روپے کے بقایا جات دینے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب میں گنے کے کاشت کاروں کو113 ارب روپے ادا کیے جا چکے۔