نوازشریف کو آج شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو آج شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں 7 رکنی میڈیکل ٹیم نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو اب سے کچھ دیر بعد شریف میڈیکل اسپتال منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کے لیے ایک وارڈ مکمل طورپرخالی کرا لیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارڈ میں غیرمتعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں 7 رکنی میڈیکل ٹیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا طبی معائنہ اور خون کے نمونے حاصل کرے گی۔ نوازشریف کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔