پی ایس ایل کی وجہ سے قومی ٹیم کو نیاٹیلنٹ میسر آیا:سرفراز احمد
کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے قومی ٹیم کو نیاٹیلنٹ میسر آیاہے۔ کوئٹہ میں شاندار استقبال پر بلوچستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں کامیابی ٹیم ورک کی وجہ بنی، دوبار فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹیم کی شکست ہوئی مگر اس بار ٹیم کی بہتر کارکردگی کی بدولت کامیابی نصیب ہوئی۔ کوئٹہ میں بے پناہ عزت دینے پر بلوچستا ن کے وزیر اعلی جام کمال کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو بنانے میں ٹیم مینجمنٹ نے اس بار بہت محنت کی تھی جبکہ پی ایس ایل کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا ایک اچھاامیج گیاہے۔ کوئٹہ کی پوری ٹیم پی ایس ایل میں متحد ہوکر کھیلی، کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتاہے۔