پاکستان میں لوگ ٹیکس کم،خیرات سب سےزیادہ دیتےہیں،وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس کم،خیرات سب سےزیادہ دیتےہیں۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی ہاؤسنگ کانفرنس منعقد ہوئی جہاں پاکستان اور عالمی بینک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے،تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5سال میں50لاکھ گھردینا ہمارا ٹارگٹ ہے،50لاکھ گھروں کاہدف بڑا مشکل چیلنج ہے،گھروں کی تعمیرکاہدف حاصل کرنےکےلیےمشکلات آئیں گی،جس کے لیے ٹاسک فورس محنت سےکام کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگلےماہ ہاؤسنگ منصوبےپرکام شروع ہوجائےگا، چاہتےہیں نوجوان آئیں،اپنی کمپنیاں بنائیں،کاروبارکریں، ہاؤسنگ منصوبےسے40صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا، پروگرام کامقصد نچلےطبقےکےافرادکواپنا گھر دینا ہے، ہاؤسنگ منصوبہ کم آمدن والے لوگوں کےلیے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس کم،خیرات سب سےزیادہ دیتےہیں، آج تک اسلام آبادکی کچی آبادیوں کےلیےکوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی،کچی آبادیوں کوریگولرائزکرنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں،کثیرالمنزلہ عمارتوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہوائی اڈوں کےاردگردعلاقوں کےعلاوہ مختلف مقامات پرکثیرالمنزلہ عمارتیں بنیں گی، اربن ہاؤسنگ کی وجہ سےزرخیززرعی زمینوں کی کمی ہورہی ہے۔