جب اللہ آزمائش میں ڈالتا ہے تو برداشت کرنا چاہیے، علیم خان
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے جب اللہ آزمائش میں ڈالتا ہےتوبرداشت کرناچاہیے، بلاول کےمارچ سےحکومت کو کوئی پریشانی نہیں، نواز شریف کی ضمانت قانون کےمطابق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کیساتھ غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی حکومت میں جو بھی لوگ ہیں وہ ہمارے اپنےہی ہیں، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ق لیگ سےالائنس اچھا چل رہاہے۔ علیم خان کا کہنا تھا معیشت میں مشکلات پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں کےباعث ہیں، حکومت کواندازہ ہےبجلی،گیس قیمتوں میں اضافےکابوجھ عوام پرپڑا، عوام کو ریلیف دینا وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔