وزیر اعظم، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے. تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں پنجاب میں قانون سازی، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کوعملی جامہ پہنانے کے لیے رابطے بڑھائیں. وزیر اعظم قانون سازی سے پنجاب اسمبلی کے کردار کو اور کارکردگی کو سراہا. یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عمران خان جیسی سوچ ہو، تب ملک ترقی کرتا ہے.