جی 20ممالک عالمی معیشت کیلئے 50 کھرب ڈالر فراہم کرینگے
گروپ آف ٹوئنٹی ممالک کے رہنمائوں نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے عالمی معیشت میں 50 کھرب ڈالر سے زائد سرمایہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جی 20 رہنمائوں نے غیر معمولی سربراہ اجلاس منعقد کیا تھا اور اس کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا ۔رہنمائوں نے کہا کہ جرات مندانہ انداز میں بڑے پیمانے پر مالی مدد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے تشخیصی آلات، اینٹی وائرل ادویات اور ویکسین کی تیزتر ترقی، تیاری اور تقسیم کے لیے باہمی تعاون کو تقویت دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے نے ان مذاکرات کے دوران کہا کہ جی 20 برادری عالمی معیشت کو ایسے ہی مدد فراہم کرے جیسی کہ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے دوران فراہم کی گئی تھی