اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.7 تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔