ڈی آئی خان ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،5افراد گرفتار
سٹی پولیس کی دفعہ144کی خلاف ورزی اور حکومتی پابندی کے باوجود 5سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے5افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کی احتیاطی تدابیر کے کے سلسلہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور جزوی لاک ڈائون کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت 5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی۔ حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر سٹی پولیس نے محلہ جوگیانوالہ میں تھلہ سمندے والا کے قریب کاروائی کرتے ہوئے فیصل مسیح سکنہ محلہ جوگیانوالہ، قیصر، روہیلہ، رومیو اور من دل مسیح سکنائے مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے ان کیخلاف دفعہ188کے تحت مقدمہ درج کرلیا