طبیعت ناساز ، مریم نواز شریف کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا .

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف کی ناساز طبیعت کے باعث کوروناٹیسٹ کروایا گیا جس کا نتیجہ منفی آ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما حنا پرویز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ کا شکر ہے مریم بی بی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ شاید کوئی انفیکشن ہوگیا جس کا علاج جاری ہے۔۔ ان کی جلد صحتیابی کیلئے بہت ساری دعائیں ۔“