لاہور میں کورونا کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی، مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور میں کورونا وائرس کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1725 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے کیسز بڑھنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے۔