کوروناکے بڑھتےکیسز ، اسلام آباد کے علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے 4 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق ڈی ایچ اے ٹو، سواں گارڈن، پی ڈبلیو ڈی اور بہارہ کہو میں آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹر جی 6، جی 10 اور جی 8 کے بعض علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔