پی ڈی ایم کی لڑائی میں کسی کی چونچ اورکسی کی دُم گم ہوگئی:فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) لڑائی میں کسی کی چونچ اور کسی کی دم گم ہوگئی ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری مان لیں آصف زرداری نے آپ کو نا گھر کا چھوڑا نا گھاٹ کا اور بتادیا کہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی کا کہنا ہےکہ عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے اور آپ کے اعصاب پر ہے سوار۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ سے ش نکل گئی ہے، ہم ش لیگ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔