وزیر اعظم کی صحت میں بہتری آرہی، چند روز میں معمول کے مطابق کام کریں گے، معاون خصوصی برائے صحت
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔اپنی ٹوئٹ میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور ان کی لیبارٹری رپورٹس مستحکم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات شروع کر سکتے ہیں اور وزیراعظم آئندہ چند روز میں معمول کے مطابق کام کریں گے۔