کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لاہور میں کئی دکانیں سیل ، مقدمات درج

لاہور :کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے لیا گیا ، لاہور میں کئی دکانیں سیل ، لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا ، ماسک نہ پہننے پر شہریوں کےخلاف مقدمات ہونے لگے ۔ٹھوکرنیاز بیگ میں بس ٹرمینل سیل کر دیا گیا ، ملتان میں 9 بسیں تحویل میں لےلی گئیں، لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ۔ چار بڑے اسپتالوں میں تمام وینٹی لیٹر مریضوں سے بھر گئے ۔