مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس , چوری چھپے ملاقاتیں اور اتحاد کرنےوالے ہم پر الزامات لگا رہے ہیں: پیپلز پارٹی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کا اپوزیشن لیڈر چھوٹا عہدہ ہے تو اتنی ہٹ دھرمی کیوں، الیکٹڈ اور سلیکٹڈ کی بحث میں سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے گی۔شیری رحمن نے کہا کہ کنگز پارٹیز اور اتحاد کیسے ٹوٹے، سب تاریخ کا حصہ ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوری چھپے ملاقاتیں اور اتحاد کرنےوالے ہم پر الزامات لگا رہے ہیں، پنجاب میں بلامقابلہ کیسے آئے اس کا جواب دیں، آپ خاموش رہے تو ہم بولیں گے۔
شازیہ مری نے مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس قرار دے دیا۔