حج پیکج میں 40 ہزار روپے کمی کا امکان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس کے بعد ایک عہدیدار نے بتایا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ’کامیاب مذاکرات‘ کے بعد رواں برس حج اخراجات میں ممکنہ طور پر فی فرد 40 ہزار روپے کمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے عہدیدار نے کہا کہ اگر روپے کی قدر مستحکم رہتی ہے تو حکومتی اسکیم کے تحت حج پیکج شمالی ریجن کے لیے 11 لاکھ 70 ہزار سے کم ہو کر 11 لاکھ 30 ہزار اور جنوبی ریجن کے لیے 11 لاکھ 60 ہزار سے کم ہو کر 11 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگا۔ شمالی ریجن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا جبکہ جنوبی ریجن میں سندھ اور بلوچستان پر مشتمل ہے اور قیمتوں میں تفریق کی وجہ جنوبی ریجن سے پروازوں کی کرایوں میں کمی ہے۔ تحریر جاری ہے