زائد اثاثہ جات کیس:عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ،حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں10اپریل تک توسیع کردی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے عثمان بزدار کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ نیب نے عثمان بزدارکیخلاف آمدن سے زائداثاتہ جات کی انکوائری شروع کررکھی ہے پراسیکیوٹرنے کہا کہ عثمان بزدارنے نیب سوالنامے کاجواب ابھی تک جمع نہیں کرایا۔عدالت نے نیب تفتیشی آفیسرسے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔