سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز دے دی۔ گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔