پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے،عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں، ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے، ان کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ازخود نوٹس کے اختیار سے متعلق رولز وضع کیے جائیں، عدلیہ کی ساکھ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے بینچز کی تشکیل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اعلی ٰعدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔