مریم نواز کروڑوں کی مالک، مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائیں ہیں جن کے مطابق مریم نواز 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ وہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔ انہوں نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز لے رکھا ہے۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔ وہ رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار چار سو کنال سےزائد اراضی کی مالک ہیں۔ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 3 برس میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی اور اس زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔