راولپنڈی میں ہوٹل پرفائرنگ میں چار افراد جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق راولپنڈی کےعلاقےپیرودھائی میں نامعلوم مسلح افراد نےخان ہوٹل میں داخل ہوکےاندھادھند فائرنگ کردی جس سےچارافراد جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طورپرڈسٹرک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے علاقے کے ناکہ بندی کرکےحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔