اٹھائیس مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔ شہباز شریف
یوم تکبیر کے موقع پراپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ درحقیقت یوم تکبیر عالم اسلام کے افتخار کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرکے اس وقت کی حکومت نے ثابت کردیا تھا کہ خودمختاری، عزت اور وقار سے بڑھ کر ہمیں کوئی شے عزیز نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اور اسکے دفاع اور سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔