گیس لوڈ مینجمنٹ پلان، تحت لاہورسمیت مختلف ریجنز کےسی این جی اسٹیشنزآج صبح چھ بجےسےاگلےتین دن کیلئےبند ۔
لاہور،شیخوپور،ساہیوال اورملتان ریجنز میں سی این جی اسٹیشنزکی بندش سےقبل شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں سی این جی بھروانے گیس اسٹیشنزپہنچ گئی جسکےباعث سی این جی سٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ادھرپبلک ٹرانسپورٹ بند ہونےسے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رکشہ اورٹیکسی ڈرائیورزان سےمن مانی قیمت وصول کرتےہیں۔