آج دوپہرکے وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہونے پردنیا بھر میں مقیم مسلمانوں نے قبلہ کی سمت کو متعین کیا

May 28, 2015 | 16:54

Waqt News
اذان سعودی ادارہ فلکیات کے ڈائریکٹر ابوزھراہ نے بتایا کہ سال میں دو مرتبہ سورج کعبہ شریف کے عین اوپر آجاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں آج صبح سورج پانچ بجکر اڑتیس پر طلوع ہوا اورسعودی وقت کےمطابق دوپہر 12بجکر 18منٹ پر عین کعبہ شریف کے اوپر90 ڈگری کے زاویہ پرآ گیا، جس سے کعبہ شریف کا سایہ نہیں بنا،قطب شمالی، یورپ، افریقہ، روس، چین اور مشرقی ایشیا کے مسلمانوں نے اپنے مقامی وقت کے مطابق غروب کے وقت سورج دیکھ کر کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا، کیونکہ اس وقت سورج عین کعبہ کے اوپرتھا
مزیدخبریں