واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ بھارت میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام عالمی قوانین کی شرائط پر کاربند اور نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے تیار ہے اس لئے اس کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں، امریکی ترجمان کے مطابق گزشتہ سال دورہ بھارت کے دوران صدر اوباما نے امریکی موقف کا اعادہ کیا تھا، گروپ میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں،اس سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ کا تعلق نہیں امید ہے پاکستان اس بات کو سمجھتا ہے امریکی ترجمان کے مطابق گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق اتفاق رائ دیکھ کر غور کریں گے۔۔۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ملا فضل اللہ کی تلاش کیلئے افغان حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔۔پاکستان پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں اور خاص طور پر طالبان رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھے
بھارت میزائل ٹیکنالوجی کےحوالےسےتمام عالمی قوانین کی شرائط پرکاربنداورنیوکلئیرسپلائرزگروپ میں شمولیت کیلئےتیارہے:مارک ٹونر
May 28, 2016 | 14:00