اٹھارہ سال قبل جمعرات کے دن تھا، سہ پہر 3 بجکر 40 منٹ پر پاکستان نے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا
بھارت نے اکہتر کی جنگ کے دو سال بعد پہلا ایٹمی دھماکا کر کے ایشیا میں اپنی اجارہ داری بنانے کی کوشش کی،،، ذوالفقار بھٹو نے وقت کی نزاقت کو جانتے ہیں پاکستانی سائنس دانوں کو ایک چھت تلے جمع کیا اور اور ایٹم بم بنانے کی سرتوڑ کوششیں شروع کردیں،، مئی 1998ء کو بھارت نے پھر 3 ایٹمی دھماکے کئے تو وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود چاغی میں قمبر پہاڑ پر پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ایٹمی دھماکوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ریڈیو اور ٹیلیویژن پر اپنی تاریخی تقریر کی اور انہوں نے بجا طور پر یہ بات کہی کہ ہم نے بھارت کا حساب بےباک کر دیا۔ بزدل دشمن ایٹمی شب خون نہیں مار سکتا۔ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔۔ اس دن پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد کوئی بھی دشمن جرآت نہیں کر سکے گا ان ایٹمی دھماکوں نے وطن پاکستان کو ناقابل فراموش قلعہ بنا دیا اس دن کی یاد میں ہر سال ملک بھر میں یوم تکبیر انتہائی جو ش و خروش سے منایا جاتا ہے۔۔۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام امن کی ضمانت اور خطے میں طاقت کی توازن کیئے ضروری ہے۔ ملک کو معاشی میدان میں بھی آگے لیجائیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے یوم تکبیرِ کے موقع پر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ آزادی کی طرح اہم سنگِ میل کے طور پرہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر نمودار ہوا۔
ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کوبیرونی خطرات سے بچانے کے لیے تیاری رکھیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے وجود میں آیا یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔ پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جوخطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری تھا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے۔ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ پاکستانی قوم مشکل حالات کا سامنا کر نے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ آپریشن ضرب عضب بھی دراصل اسی عزم کا تسلسل ہے جس عزم کی بدولت ہم نے مادر وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کا امن بحال ہورہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی۔ ملک کو معاشی میدان میں بھی آگے لیجائیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدلے گی اورعوام کا معیار زندگی مزید بہتر ہوگا
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے پوری قوم کیلئے یہ دن باعث مسرت و افتخار ہے
شہباز شریف نے 18ویں یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر دباﺅ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کراس کے دفاع کو ناقابل تسخیربنا دیا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے تمام تر دباﺅ کونظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔
شہبازشریف نے کہا کہ آج ملک کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے ناسور کا سامنا ہے لیکن پاکستانی قوم اس ناسور کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایک صفحہ پر ہے۔
شہباز شریف نے 18ویں یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر دباﺅ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کراس کے دفاع کو ناقابل تسخیربنا دیا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے تمام تر دباﺅ کونظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔شہبازشریف نے کہا کہ آج ملک کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے ناسور کا سامنا ہے لیکن پاکستانی قوم اس ناسور کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایک صفحہ پر ہے۔
اٹھائیس مئی یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جس دن پاکستان ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن گیا ،اس موقع پر پاکستان کو کس طرح کے دباؤ کا سامنا تھا دیکھتے ہیں سردار حمید کی اس رپورٹ میں
بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر بھاری امداد کا لالچ دیا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئیں،لیکن اٹھائیس مئی انیس سو اٹھاون کو وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہےتاہم ان دھماکوں کے بعد پاکستان پر پابندیاں عائد کر دی گئی ،پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر اسلامی ملکوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ایران سمیت دیگر اسلامی ملکوں نے پاکستان کو ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا ،پاکستان آج ایک ایٹمی قوت ہے اور کسی بھی جارہیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے سیاسی رہنماوں کا کہنا ہے کہ ،، خطے میں طاقت کے تواز ن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے اور پاکستانی قیادت کو اس سے غافل نہیں ہونا چاہیے ،کیمرہ مین محمد عمران کے ساتھ سردار حمید وقت نیوز اسلام آباد ۔