کراچی:- عوامی خدمت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
کراچی میں بجلی فراہمی کے ادارے نے ایک بار پھر روشنی کے بجائے دھوکا دے دیا، جامشورو پانچ سو کے وی کی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ ہو جانے کے باعث شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں کے ستر فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے ناظم آباد، گلشن اقبال، میمن گوٹھ، ملیر، لانڈھی، نارتھ کراچی اور اسکیم تینتس اندھیرے میں ڈوب گئے، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، دوسری طرف گرمی کے ستائے شہریوں نے سَحری کے اوقات میں گیس کا پریشر بھی معمول سے کم ہونے کی شکات کی ہے ۔۔۔