پاکستان کوجوہری طاقت بنےانیس برس ہوگئے
ایک جانب سرحدپاردشمن کی للکار۔۔ تودوسری طرف پاکستان کوروکنےکے لیےعالمی دباو۔۔ تمام ترمشکلات کےباوجودپاکستانی سائنسدانوں نےچاغی کےسنگلاخ پہاڑوں میں ایٹمی تجربےکی تیاری کی اوراٹھائیس مئی انیس اٹھانوےکوپاکستان دنیاکی ساتویں اورمسلم امہ کی پہلی ایٹمی بن گیا۔۔کرنل ریٹائرڈ اسدکہتےہیں اس وقت کی حکومت نےملکی سلامتی کومدنظر رکھتےہوئےدرست فیصلہ کیا۔ جس کے ثمرات ہی تھے کہ بھارت جواپنےایٹمی دھماکوں کےبعد شیربننےکی کوشش کررہاتھا گیڈربن گیا۔۔پاکستان ایک مضبوط ایٹمی قوت ہے۔۔ اگردشمن نےمیلی آنکھ سےبھی دیکھاتو اس کومنہ کی کھانی پڑےگی۔۔۔