کراچی :- سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی

سی ٹی ڈی پولیس نے لیاری گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب چھاپہ مارا، جہاں ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، سی ٹی ڈی نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلییا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، انچارج سی ٹی ڈی سیل مظہر مشوانی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت سہیل ڈی سی کے نام سے کی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل حیدری مارکیٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹڑیٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، فیڈرل بی ایریا میں بھی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو دھر لیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔۔۔۔